ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام: حلب ہوائی اڈّے پر اسرائیل کی طرف سے 3 حملے

شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے زیرِ کنٹرول حلب ایئر پورٹ پر دوبارہ حملہ کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق حلب  بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر 3 مختلف راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔

دمشق انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی سانا  کی فوجی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق حلب ہوائی اڈّے پر مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 35 منٹ پر اسرائیل کی طرف سے فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق حملوں میں رن وے کو نقصان پہنچا اور ہوائی اڈّہ پروازو کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 12 اکتوبر کو بھی دمشق اور حلب کے ہوائی اڈّوں کو بیک وقت نشانہ بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں