ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی جانب سے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کو "غزہ میں انسانی المیہ” کی وجہ سے بعد کی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ۔
TRT کی طرف سے جاری کردہ بیان میں، "TRT نے جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کی تقریبات کے فریم ورک کے اندر منعقد کیے جانے والے اور تمام تیاریاں مکمل کر لیے جانے والے تفریحی کنسرٹس اور شوز کو غزہ میں سنگین انسانی المیہ کی وجہ سے بعد کی تاریخ تک کے ملتوی کر دیا گیا ہے۔”
ان کنسرٹوں اور شوز کو منعقد کیے جانے کی تواریخ کا بعد میں اعلان کیا جائیگا۔
