English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر سندھ نے عمرے پر جانے کے خواہش مند معذور شہری کی دلی مراد پوری کردی

القمر

  کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معذوری کا شکار شخص کی عمرے کی خواہش پوری کردی۔

گورنر سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معذور شہری سید جان عالم نے دو روز قبل ’امید کی گھنٹی‘ بجا کر عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مذکورہ شہری کی درخواست جیسے ہی گورنر سندھ کو موصول ہوئی انہوں نے شکایت کنندہ کو ملاقات کیلیے آج دفتر بلایا اور عمرے کا ٹکٹ دے دیا۔

درخواست گزار سید جان عالم نے گورنر سندھ کا عمرے کی خواہش پوری کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اُن کی درازی عمر کیلیے بھی دعا کی۔

گورنر سندھ نے درخواست گزار کو پچاس ہزار روپے نقد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے