ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈراؤن حملہ

ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا نے شام کے علاقے تنیف میں امریکی فوجی اڈےپر 2 ڈراونز  کے ذریعے  فضائی حملہ کیا۔

لبنان میں  تحریکِ حزب اللہ نے جنوبی شام میں امریکی اڈے پر حملے کے حوالے سے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک بیان دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "عراق میں اسلامی مزاحمتی محاذ نے شام کے علاقے تنیف میں امریکی فوجی اڈے پر ڈراؤن سے  حملہ کیا۔”

8 اکتوبر کو حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا  کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیل کے حملے میں "غیر جانبدار” نہیں ہیں اور وہ فلسطینی گروپوں کی حمایت کرتے ہیں۔

جس کے بعد  حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان  لبنان کی جنوبی سرحدوں پر تصادم چھڑا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں