English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ میں پولیس اور لیویز کو ضم کرنے کی منظوری

القمر

 پشاور: خیبرپختونخواہ کی صوبائی ٹاسک فورس نے سابق قبائلی اضلاع مین ایلیٹ فورس کے قیام جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں لیوز اور پولیس کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی زیر صدارت منعقدہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں پولیس فورس کو امن وامان کی موجودہ صورت حال کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں ایلیٹ فورس قائم کرتے ہوئے ان کی جدید طرز پر تربیت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ٹاسک فورس نے غیرمجاز افراد کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بلانے کی ہدایت کی۔

ٹاسک فورس نے پشاورمیں سیف سٹی پراجیکٹ اور فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی جبکہ جنوبی وشمالی وزیرستان اوراورکزئی میں ججوں وعدالتی عملہ کی منتقلی کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ کے ساتھ اٹھانے کافیصلہ کیا۔

اجلاس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے ضم اضلاع کا اجلاس ہر دو مہینے بعد باقاعدگی سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نگران وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ مرکز کی جانب سے مالی وسائل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار اور ضم اضلاع کے مسائل حل نہیں ہوپا رہے ۔

صوبائی ٹاسک فورس نے صوبہ میں ہائی سیکورٹی جیل تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ ضم اضلاع کے لیے تعلیمی اور معاشی پلان بھی تیار کرلیے گئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے