ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فضائیہ کے تربیتی اڈے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

 پاک فضائیہ کےتربیتی فوجی اڈے  پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے میانوالی تربیتی فوجی اڈے  پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا جسے سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت ناکام بنا دیا گیا۔

غیر معمولی جرأت اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا گیا.حملے کے دوران پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں