ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے، آصف زرداری

نوابشاہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر اسے سنبھالا ہے۔

نواب شاہ میں آصف علی زرداری نے عہدیداران، کارکنان اور معززین سے ملاقات کر کے عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز لیں۔

آصف زرداری نے اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، پیپلزپارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہے تو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کیلئے کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں