ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے چھاپے، فلسطینی شہری ہلاکتیں اور گرفتاریاں

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں مزید 2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فلسطین ہلال احمر کے جاری کردہ اعلان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رات کے وقت دریائے اردن کے مغربی کنارے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقے میں 7 اکتوبر سے متواتر شدت اختیار کرتے چھاپوں میں 47 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

صبح کے وقت جنین مہاجر کیمپ کے اطراف میں بھی اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے 164 فلسطینیوں کو ہلاک کیا جا چُکا اور چھاپوں کے دوران 2 ہزار 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چُکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں