ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

" ترک پارلیمان کا اعلان "اسرائیلی نواز کمپنیوں کی مصنوعات کیمپس میں فروخت نہیں ہونگی

اسرائیلی نواز کمپنیوں کی مصنوعات کو  ترک پارلیمان کے  احاطے میں واقع  ریستورانوں، کیفے ٹیریاز اور  چائے خانوں میں فروخت نہیں کیا جائے گا۔

ترک پارلیمان  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان نے غزہ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کے جنگی جرائم کے لیے کھلے عام اپنی حمایت کا اعلان کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات اور سامان کا بائیکاٹ کرنے کے لیے سماجی بیداری کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

بیان میں بتایاگیا کہ پارلیمانی اسپیکرنعمان قرتولموش کی ہدایت پر، غزہ میں اسرائیل کے نسل کشی کے جرائم کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کو پارلیمان کے احاطے  میں  واقع ریستورانوں، کیفے ٹیریاز اور چائے خانوں میں فروخت نہیں کیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں