ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حزب اللہ نے شام میں امریکی اڈے پر راکٹس برسا دیئے، 4 فوجی ہلاک

دمشق: حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ شام میں کونوکو گیس فیلڈ کے نزدیک امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں 4 امریکی فوجی مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی مزاحمت پسند جماعت حزب اللہ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر کم از کم 15 راکٹس داغے جس امریکی ہیڈکوارٹر میں تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

حزب اللہ نے راکٹ حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ امریکا کے المیادین شہر پر کیے گئے، یہ غزہ پر حملوں کا جواب ہے۔

تاہم امریکا کی جانب سے حزب اللہ کے اس راکٹ حملے میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی البتہ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن حزب اللہ اور پاسداران انقلاب پر امریکی حملوں کی تصدیق کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ عسکری جماعت حزب اللہ لبنان میں کافی مضبوط ہے اور اسرائیل پر حملے میں حماس کی بھی مدد کی تھی جس پر اسرائیل اور امریکا حزب اللہ کے ٹھکانوں کو لبنان اور شام میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں