English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا

القمر

اسلام آباد: پاکستان میں جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم جمادی الاول جمعرات کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر نے جمادی الاول کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں نئے اسلامی ماہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت بین المذاہب و مذہبی امور میں ہوا۔

چاند دیکھنے کے لیے کوہسار کمپلیکس میں ہونے والے اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپاکور کے ماہرین نے بھی خدمات پیش کیں۔

دوسری جانب زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے، جس میں جمادی الاول کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بعد ازاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا کہ ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف ہونے کے باوجود کسی بھی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم جمادی الاوّل 1445 ہجری 16 نومبر 2023 بروز جمعرات کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے