English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا غزہ میں جاری ظلم و ستم کی روک تھام کی کوشش کرے، انڈونیشین صدر

القمر

واشنگٹن: انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے غزہ میں جاری ظلم  و ستم کی روک تھام کے لیے امریکا سے  اپنی  کوششیں  تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انڈونیشیا کے صدر  نےاپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کی ، جس میں  غزہ پر جاری اسرائیلی ظلم کو بند کرنے  اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  کی اہمیت پر گفتگو کی۔

انڈنیشیا کے صدر نے کہاکہ  فائر بندی انسانیت کی مجبوری ہے، اسی لیے غزہ کے نہتے شہریوں پر مسلسل بمباری کا سلسلہ بند کیا جائے، ہم دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو جامع اسٹریٹجک ساجھے داری کی سطح پر لائیں  گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت گزشتہ 40دنوں سے جاری ہے، جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہیدہونے والوں میں ایک بڑی تعداد معصوم بچوں ، خواتین اور بزرگ حضرات کی ہے، گزشتہ ایک ہفتے سے صہیونی فوجیوں نے کئی اسپتالوں کو نشانہ بنایا ہوا ہے،   الشفا اسپتال میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، مسلسل بمباری سے تدفین میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے