English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں اسموگ کا راج، فضائی آلودگی میں شہر دوسرے نمبرپر

القمر

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پرہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 308 ریکارڈ کیا گیا ہے، مال روڈ کا اے کیو آئی308 اور عامر ٹاون میں 356 رہا ، موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت بدھ کو کم سے کم 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ادھر فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، گزشتہ 2 روز میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں اسموگ سے متاثرہ 2 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

جناح ہسپتال میں900 ،میو ہسپتال 850 جبکہ گنگارام میں700 مریض رپورٹ ہوئے اس کے علاوہ متعدد مریضوں نے سروسزاور جنرل ہسپتال کا بھی رخ کیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی بیماری میں مبتلا مریض گھروں سے باہر نہ جائیں، اسموگ سے جلدی امراض میں اضافہ اور آنکھیں متاثر ہو سکتی ہیں، شہری ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوہ کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے