English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلامتی کونسل کی خاموشی اسرائیل کے حملے کو ہوا دے رہی ہے، اردن

القمر
Highly Detailed Flag Of Jordan – Jordan Flag High Detail – National flag Jordan – Vector Jordan flag, Jordan flag illustration, National flag of Jordan, Vector of Jordan flag. EPS, Vector, Jordan, Amman

لندن: اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی غزہ کے مرکزی اسپتال پر اسرائیل کے حملے کو ہوا دے رہی ہے۔

اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ “الشفا اسپتال میں جاری وحشیانہ کارروائی اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی خاموشی کی وجہ سے ممکن ہے، الشفا اسپتال میں ہونے والی تباہی اس ظلم  کو ظاہر کرتی ہے جس کی یو این سلامتی کی خاموشی اجازت دے رہی ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں نے الشفا اسپتال میں داخل ہوتے ہی داخلی دروازوں کو دھماکے سے اڑادیے تھے، جس کے نتیجے میں متعدد زخمی فلسطینی شہید ہوگئے ، کئی اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو زدکوب کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے