English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم مستعفی : شاہین ٹی ٹوئنٹی، شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

القمر

لاہور:پاکستان کے معروف کھلاڑی بابر اعظم نے بھی ورلڈ کپ  میں ناکامی کے بعدقومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  ہےکہ بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس سے  پاکستان کی نمبائندگی جاری رکھونگا، قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد قومی ٹیم کی کپتانی کے لئے شاہین  آفریدی ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، ون ڈے میچ کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد حفیظ کو ٹیم ڈائیریکٹر  کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام کوچنگ  اسٹاف کو عہدوں سے ہٹادیا گیا، کسی کوچ کو فارغ نہیں کیا ان کی ذمہ داریاں بدلی جارہی ہیں،دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے کوچنگ اسٹاف کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر مقررکیا گیا ہے، پی سی بی نے مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا گیا ہے، تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ تمام فارمیٹس کی کپتانی  سے دستبردار ہورہاہوں، نئے کپتان  کے ساتھ اپنے تجربہ اور اُس کی حمایت کے لیے ہروقت موجود ہوں، پی سی بی کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے مجھے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کیا۔

 

انہوں نے کہاکہ  پاکستانی ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز کی بات ہے، وائٹ بال  فارمیٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کرنا کوچز اور انتظامیہ کی کوششوں کا نتیجہ تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے