English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: 262 دوائیں مہنگی کرنے کی منظوری

القمر

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 262 دوائیں مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ای سی سی کا اجلاس نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی صدارت میں ہوا، جس میں وزارت توانائی کے لیے 42 کروڑ 37 لاکھ روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دینے کے ساتھ ہارڈشپ کیٹیگری کے تحت 262 دوائیں مہنگی کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں وزارت قومی صحت کی خدمات، قواعد و ضوابط اور کوآرڈینیشن سمری پر غور کیا، جس میں ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے ہارڈ شپ کیٹیگری کے تحت 262 دوائیں مہنگی کرنے کی منظوری مانگی تھی۔

ای سی سی نے وزارت کو ہدایت کی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے اور صوبوں کی مشاورت سے فارما سوٹیکل انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کے لیے متوازن سفارشات پیش کی جائیں جس یں صارفین کا مفاد بھی پیش نظر رکھا جائے۔

اجلاس میں وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے لیے پیش کردہ سمری کی منظوری دی۔ ہے جس کے تحت پیٹرولیم ڈویژن کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لیے 423.726 ملین روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پرفراہم۔کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے