ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوکیو: اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک کار سکیورٹی رکاوٹ سے ٹکرا گئی

ٹوکیو:جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک کار سکیورٹی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی رکاوٹ اسرائیلی سفارت خانہ کی حفاظت کے لئے 100 میٹر دور سڑک پر لگائی گئی تھی، جبکہ واقعہ میں ایک پولیس افسرزخمی ہوگیا۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 50 سالہ جاپانی مشتبہ شخص کو گرفتارکر لیا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ دائیں بازو کے گروپ کا رکن ہے اور وہ کار چلا رہا تھا۔

پولیس نے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ جاپان بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، جس میں جاپانی پھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں