ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری، اسرائیل نے ویڈیو شیئر کردی

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر صہیونی فوج نے حملہ کرکے مکمل تباہ کردی جب کہ اس دہشت گردی کے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک گھر پر فضائی حملہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں ہدف بنایا گیا گھر چند لمحوں ہی میں ملبے کا ڈھیر بن جاتا ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے  ماضی کی طرح اس دہشت گردی کا بھی جواز گھڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 162 ویں ڈویژن میں 215 ویں فائر بریگیڈ نے لڑاکا طیاروں سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر حملہ کرکے تباہ کردیا جو دہشت گردی کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں