اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے غزہ کی معصوم بچی کے ہاتھ میں فلسطینی پرچم کی ساتھ تصویر پوسٹ کی جبکہ شعر بھی شیئر کیا کہ اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے، امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے۔
اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے#Gaza pic.twitter.com/nqwMAib7ww— Babar Azam (@babarazam258) November 17, 2023
سابق کپتان بابراعظم سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف جیت کر بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تھا۔
