English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگراں وزیر دفاع کالائن آف کنٹرول کے  باغ اور پانڈو سیکٹرز کا دورہ

القمر

مظفرآباد: نگراں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) انور علی حیدر نے آزادجموں وکشمیر کا دورہ کیا، جہاں وہ لائن آف کنٹرول کے  باغ اور پانڈو سیکٹرز بھی گئے۔ انہیں موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیر دفاع نے  دارالحکومت مظفرآبادمیں یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں نگراں وزیر دفاع نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کے ورثا اورمتاثرین سے ملاقات کی۔

انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی  کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور بھارتی جارحیت کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا۔نگراں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں جبری گمشدگیوں، تشدد، میڈیا بلیک آؤٹ اور مذہبی اجتماعات پر پابندیوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے