ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم اور محمد رضوان کی فلسطین کے حق میں ایک جیسی پوسٹ، صارفین کی تنقید

لاہور: ورلڈ کپ سے ناکام کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی فلسطین کے حق میں پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی  فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے بابراعظم جیسی پوسٹ شیئرکردی۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی ہے، جس میں ایک بچی ملبے پر بیٹھی ہے اور اس کے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا جبکہ گود میں کھلونا ہے، ساتھ میں ایک شعر بھی تحریر کیا ہے۔

کچھ گھنٹوں بعد ہی محمد رضوان نے بھی بابر اعظم جیسی پوسٹ کی ہے، جس پر صارفین نے دونوں کھلاڑیوں پر خوب تنقید کی ہے کہ  ورلڈ کپ  میں اپنی شرٹس سے پیپسی اور کوک کا لوگوں کیوں نہیں ہٹایا؟

ایک اور صارف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ہی سب پلیرز کو فلسطین کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھانا چاہیے تھی تاکہ پوری دنیا میں میسج جاتا،اب گھر میں ویلے پڑے ہو تو فلسطین کے مسلمانوں کی یاد آئی۔

خیال رہے کہ  ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے دو روز قبل لاہور میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد قومی ٹیم کی کپتان سے استعفیٰ دے دیا تھا، بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بطور کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں