English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب انتقال کر گئے

القمر

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے والد اور سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

گوہر ایوب علالت کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ کل ہفتے کے روز دوپہر میں ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے