ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تبدیلی والے تباہی، ووٹ کی عزت والے مہنگائی لیگ بن چکے ہیں، بلاول

پشاور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرے لگانے والے تباہی بن چکے ہیں اور ووٹ کو عزت دو والی پارٹی مہنگائی لیگ بن گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسی بھول میں نہ پڑے کہ کسی کو وزیراعظم بنا دیا گیا تو ہم خاموشی سے دیکھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اصولوں سے پیچھے ہٹیں گے نہ کسی ایسے فیصلے کو قبول کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے تین دہائیوں تک عوام کے لیے جدوجہد کی ہے۔ آمروں سے مقابلہ  کیا لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔ ملک پر جسے مسلط کیا گیا، اس نے قوم کو یوٹرن کی تربیت دی حالانکہ یہ بزدلوں کا کام ہوتا ہے۔ ہمارا نظریہ روٹی کپڑا اور مکان ہے۔ پیپلز پارٹی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے اور حکومت بھی عوام ہی کی ہونی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں