اسلام آباد :فیض آباد دھرنا کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا ۔
اجلاس کی صدارت سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر علی شاہ کریں گے۔ تین کمشنرز میں سے ایک طاہر عالم اپنی والدہ کی علالت کے باعث حاضر نہیں ہوں گے۔
فیض آباد دھرنا کمیشن 2017 میں ٹی ایل پی کے دھرنے کی تحقیقات کرے گا۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اس نے 2017 میں فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔
فیض آباد دھرنا کیس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد التوا میں پڑنے کے بعد اٹھایا گیا تھا۔
تاہم وزارت دفاع، ای سی پی اور انٹیلی جنس بیورو سمیت متعدد درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی نظرثانی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔