اسلام آباد: پاکستان کیخلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میچ کھیلنے کیلئے تاجکستان فٹبال ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
ورلڈ کپ کوالیفائرز میچ میں پاکستان اور تاجکستان ٹاکرمنگل کو ہوگا۔
تاجکستان فٹبال ٹیم دوشبنے سے اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان سپورٹس بورڈ اور تاجکستان کے سفارتخانہ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
ورلڈ کپ کوالیفائرز کا میچ منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلا جاے گا۔
پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کا دوسرا میچ کھیل رہا ہے۔پہلے میچ پاکستان کو سعودی عرب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔پاکستان اور تاجکستان ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔