اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے برائے بین المذاہب و ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں، مسئلہ فلسطین اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اہل فلسطین کو تنہا نہ چھوڑیں گے نہ چھوڑا جا سکتا ہے۔
طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان دشمن قوتیں چاہتی ہیں کسی طرح سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہو،گزشتہ چندروز سے ہندوستان کے اخبارات اور سوشل میڈیا پر ایک بے بنیاد اور شر انگیز مہم چلی۔
انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو غزہ کا واقعہ ہوا،وزارت خارجہ نے اسی دن فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا،وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کی اور فلسطین کے ساتھ بھرپور حمایت کا اظہار کیا جبکہ پاکستان میں حکومتی سطح پر پاکستان کی جانب سے فلسطین کیلئے امداد روانہ کی گئی ۔