English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈکپ فائنل میں شکست، راہول گاندھی نے مودی کو منحوس قرار دیدیا  

القمر

نئی دہلی:بھارتیوں کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے زخم ابھی تک نہیں بھرے ، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندرا مودی کو ٹیم کیلئے پنوتی (منحوس) قرار دے دیا۔

آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل دیکھنے بالی وڈ اداکاروں سمیت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی خصوصی طورپراحمد آباد کے نریند مودی اسٹیڈیم آئے تھے۔ 

بھارتی وزیر اعظم کو امید تھی کہ بھارت ورلڈکپ جیتے گا اور وہ اپنے ہاتھوں سے روہت شرما کو ورلڈکپ کی ٹرافی دیں گے لیکن نریندرا مودی کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔

آسٹریلیا سے فائنل ہارنے پر جہاں بھارتی شائقین مایوس ہیں وہیں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کی گراؤنڈ میں موجودگی پر نریندر مودی کو پنوتی قرار دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے