English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم نے آئی ایم ایف پروگرام ختم کیا، کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگا، نواز شریف

القمر

مری: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کیا۔ کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگا تھا۔

مری میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ دن رات محنت کی اور لوڈشیڈنگ کو ختم کیا۔ مختصر وقت میں بجلی کے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال سے سن رہے تھے کہ سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں۔ ہم نے وہاں کام کا آغاز کیا اور بجلی پیدا کرنا شروع کی۔ سیاست کے لیے میں جھوٹ نہیں بولتا۔ ہم نے بیس بیس سال کے نامکمل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ کوئلہ نکالنا شروع کیا، بجلی کے کارخانے لگائے۔ ہم کوئلے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم نے دیوالیہ ہونے سے بچایا اور وائٹ لسٹ میں لے کر آئے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام بھی ہم نے ختم کردیا تھا مگر گزشتہ دور حکومت میں ملک میں تباہی پھیر دی گئی۔  ہم نے کسی ملک سے بھی پیسہ نہیں مانگا۔

لیگی قائد نے مزید کہا کہ مجھے کسی عہدے یا وزیراعظم بننے کا کوئی لالچ نہیں ہے۔ میں پہلے بھی تین بار وزیراعظم رہ چکا ہوں۔ میرا کوئی ذاتی مفاد بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک ہی خواہش اور دعا ہے کہ اس ملک کی تقدیر بدلی جائے۔ ووٹ لے کر میں کچھ نہ کچھ کروں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے