English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر غور کر رہے ہیں:روسی صدر

القمر

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں جنگ بند کرنے کے ارادے کا اظہار کر دیا ہے۔

جی 20رہنمائوں سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر غور کر رہے ہیں، یوکرین سے امن قائم کرنے کیلئے آگے بڑھنے کو تیار ہیں، جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد روس اور یوکرین میں درجنوں افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ امریکا یوکرین کو بھرپور مالی اور فوجی امداد فراہم کر رہا ہے، رواں سال یوکرین کیلئے 250ملین ڈالرز کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے