ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی دہشت گرد نیٹ ورک عالمی امن کیلیے خطرہ ہے، مشعال حسین ملک

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسندوں کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کے بعد ہندوستانی عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانیوں کی نسل کشی کرنے والے بھارتی ڈیتھ اسکواڈ عالمی امن کے لیے خطرہ بن گئے ہیں ۔

 مشعال حسین ملک نے زور دیا کہ عالمی برادری کو بھارتی اقلیتوں کے قتل عام اور نسل کشی کو روکنے کے لیے بھارتی ہندوتوا حکومت پر دباؤ کے حربے استعمال کرنے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ ننجر کا قتل اور ایک اور ممتاز خالصتانی رہنما گروپتون سنگھ پنو کے قتل کی حالیہ ناکام سازش بھارت کے دہشت گرد نیٹ ورک کا ثبوت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں