English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں جنگ بندی سے قبل صہیونی فوج کے 300 سے زائد حملے

القمر

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں جنگ بندی سے قبل قابض صہیونی فوج نے 300 سے زائد حملے کیے، جس میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح 10 بجے ہونے والی جنگ بندی صہیونی ریاست نے مؤخر کردی اور اپنی ہٹ دھرمی کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں جبالیہ، بیت لاحیہ، رفح، خان یونس اور نصائرات کیمپ پر بم باری کردی۔ علاوہ ازیں شیخ رضوان نامی علاقے میں ایک گھر پر فضائی حملے میں 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر اسرائیلی حملوں اور مسلسل بم باری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 500 سے بھی زیادہ ہو چکی ہے جب کہ زخمی افراد بھی تقریباً 35 ہزار ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ تباہی کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے