English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں چار روزہ جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ کل سے  شروع ہونے کا امکان

القمر

دوحا:غزہ میں حماس اور اسرائیل کے در میان4 روزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل  جمعہ کو شروع ہونے کا امکان ہے،  قیدیوں کا تبادلہ ریڈ کراس کے زریعے ہوگاریڈ کراس غزہ میں باقی قیدیوں کو وصول کرے گا اور انہیں معاہدے کے فریم ورک کے اندر طبی امداد فراہم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان محمد الانصاری نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے منصوبے پر بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان آنے والے گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلا تبادلہ اسرائیل کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہوگا، جس میں 10 قیدیوں کی پہلی کھیپ کی رہائی ہوگی، روزا نہ کی بنیاد پر 10 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، رہائی سے پہلے ہر شام اسرائیل اور حماس ریڈ کراس کو ان قیدیوں کے ناموں کی فہرست سونپیں گے جنہیں رہا کیا جائے گا اور ریڈ کراس انہیں رفح لے جائے گی۔

 خیال رہے کہ  متوقع جنگ بندی سے قبل اسرائیل نے غزہ پر سینکڑوں بم گرائے ہیں، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے