English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

القمر

 اسلام آ باد : پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری  ،افغانستان واپس جانے والوں کی تعداد دو لاکھ انچاس ہزار ہوگئی۔

 31 اکتوبرکی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پاکستان سے صرف غیرقانونی افغان باشندوں کامحفوظ انخلا یقینی بنایا جارہا ہے۔گزشتہ روز مزید تین ہزاردو سو پچاس غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔ 

گزشتہ روزجانیوالوں میں نو سو ستاون مرد،سات سو پچانوے خواتین اور ایک ہزار چار سو اٹھانوے بچے شامل تھے۔پانچ سو ترانوے خاندانوں پر مشتمل یہ افراد دوسو بارہ گاڑیوں کے ذریعے افغانستان روانہ کئے گئے۔ 

یادرہے کہ اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ انچاس ہزار تراسی غیرقانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے