ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 2 روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔

ایوان وزیراعظم کے مطابق کویت پہنچنے پر وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے پاکستانی  مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت  شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔

نگراں وزیرِ اعظم کا دورہ کویت دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں