ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری ہوگی

اسلام آباد: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے یکم نومبر سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، جو 4 ہفتوں تک جاری رہا، جس کے بعد الیکشن کمیشن اب قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری  کرے گا۔

نئی حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 1324اعتراضات موصول ہوئے  تھے، جن میں سے پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جب کہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات  موصول  ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی۔ 54 دن کی مناسبت سے کمیشن کی جانب سے 17 دسمبر تک کاغذات نامزدگی وصول کیےجانے کا امکان ہے۔

انتخابی فہرستوں پر بھی کام مکمل ہوچکا ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرسیتیں آئندہ چند روز میں شائع کر دی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 دسمبر تک الیکشن شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں