مقبوضہ بیت المقدس: حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض فوج کی مختلف علاقوں میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دھاوے بولتے ہوئے سیکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک جانب جب فریقین ایک دوسرے کے یرغمالیوں کو معاہدے کے مطابق رہا کررہے ہیں تو پس پردہ اسرائیلی فورسز مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
منگل کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے اچانک چھاپا مار کارروائیاں شروع کردیں اور بیتونیا اور رام اللہ سمیت مختلف علاقوں سے سیکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ بھی کی، جس کی زد میں آکر 2 فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہو گئے، جو بعد ازاں شہید ہو گئے۔