ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی قید سے مزید 30 فلسطینیوں کی رہا ئی کا امکان

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے دوران  اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 30فلسطینیوں میں 8خواتین اور 22 بچے شامل ہیں، حماس نے بھی مزید 7قیدیوں کو رہا کیا ہے جس میں 2 خواتین اور باقی عام شہری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 30فلسطینیوں کو مزید رہا کردیا گیا ہے جبکہ

حماس  نے ثالثوں کو اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق اپنی رضامندی اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

 خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے، سعودی عرب نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے،چین نے بھی غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں