English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

القمر

 نیو یارک:امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائس آف امریکا کے ایک ایڈیٹر کی جانب سے اپنے اسٹاف کو ای میل کے ذریعے تاکید کی گئی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی کووریج کے دوران حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

خبر کے مطابق اپنی ای میل میں امریکی نشریاتی ادارے کے ایڈیٹر نے اسٹاف کو خبردار کیا کہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے پر امریکی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ادارے کے تمام اسٹاف کو بھیجی گئی اس ای میل میں سب کو  پابند کیا گیا ہے کہ آئندہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے