English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غلط پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کا بحران جنم لے رہا ہے، فلور ملز مالکان

القمر

اسلام آ باد : پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اور فلور ملز مالکان نے کہا ہے کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کا بحران جنم لے رہا ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے، اس بحران کی تمام تر ذمہ داری محکمہ خوراک پر عائد ہوگی۔

فلور ملز مالکان نے کہاکہ محکمہ خوراک کی بے جا مداخلت اور پابندیوں کی وجہ سے فلور ملیں کام کرنے سے قاصر ہیں جس کا نوٹس لیا جائے، عوام کو غیر معیاری گلی سڑی اور بدبودار گندم نہیں کھلا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے سبسڈی کو ختم کر دیا ہے اور اب 3900 روپے من گندم خرید کر 4700 روپے من فروخت کر رہا ہے جبکہ راولپنڈی ریجن کی فلور ملز کو اپنی ضرورت کی گندم کا پچیس فیصدپنجاب کے دور دراز اضلاع سے گندم خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے