English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس اور بجلی کا مصنوعی بحران ختم کر کے ٹیرف میں کمی کی جائے، حافظ نعیم

القمر

   کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ سارا بوجھ عوام اور تاجروں پر ڈالنے کے بجائے جاگیرداروں اور وڈیروں پر ٹیکس عائد کیا جائے، گیس کا مصنوعی بحران ختم اور گیس و بجلی کے ٹیرف میں کمی کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ گیس کے ٹیرف میں اضافے کے خلاف تاجروں و صنعت کاروں کے 4دسمبر کو ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی اس کا کوئی فائدہ عوام کو نہیں پہنچا، اشیاء صرف کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کراچی کے صنعتی اداروں پر اضافی اور ناجائز بوجھ ڈالا تو یہ بند ہو جائیں گے اور پھر ملک کیسے چلے گا؟ صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل چاروں صوبوں کے گورنرز کو ہٹایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  آئینی کے آرٹیکل 140-Aکے تحت بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح پر اختیارات و وسائل تاحال منتقل نہیں کیے گئے لیکن اس کے باوجود جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کی کوششیں کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی نے کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے جو جدو جہد کی ہے وہ کسی اور پارٹی نے نہیں کی۔ اہل کراچی بلدیاتی انتخابات سے بڑھ کر عام انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے اور ان تمام پارٹیوں کو مسترد کر دیں گے جنہوں نے کراچی کو تباہ و برباد کیا۔ نواز لیگ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر کراچی کی آبادی پر ڈاکا ڈالا اور جو آبادی ظاہر کی گئی اس کے مطابق بجٹ نہیں دیا جا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے