English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انصاراللہ کا صیہونی اہداف پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان

القمر

صنعاء:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید بدرالدین الحوثی نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج غزہ پر صیہونی جارحیت دوبارہ شروع ہونے پر، اسرائیل کے مختلف علاقوں پر حملے شروع کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے میں کوئی شبہ نہیں پایا جاتا،بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل جاری رہے گا۔

 یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت بند ہوتے ہی ہماری فوجی کارروائی بھی رک جائے گی۔

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ ہفتے غزہ پر صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک بحری جہازپر قبضہ کرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے