English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور

القمر

مردان : کی مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ مردان کی سیشن عدالت میں سانحہ 9مئی کیس میں اسد قیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔ 

عدالت نے اسد قیصر کی رہائی کا حکم دے دیا۔ سیشن جج محمد زیب خان نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 2شخصی ضمانتیں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسد قیصرکی رہائی کا حکم دیدیا۔ 

اسد قیصر کو9 مئی کیس میں چارسدہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے