English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں جاری شدید بمباری کی اطلاعات خوفناک ہیں، عالمی ادارہ صحت

القمر

نیویارک: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریئسس نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو خوفناک قرار دیتے ہوئے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے  کہ ہماری ٹیم نے جنوب میں ناصر میڈیکل اسپتال کا دورہ کیا، جہاں گنجائش سے 3 گنا زیادہ تقریبا ایک ہزار مریض موجود ہیں، بے شمار لوگ وہاں پناہ کی تلاش میں اسپتال کے کونے کونے میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو فرش پر لٹا کر علاج کیا جارہا ہے، جو درد سے بلبلا رہے ہیں، یہ حالات علاج کی فراہمی کے لیے ناکافی اور ناقابل تصور ہیں، مریضوں کو فوری سہولیات فراہم کرنے کے جنگ بندی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے