English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی میں شدید برفباری، 760 پروازیں منسوخ

القمر

برلن: جرمنی میں شدید برفباری کی وجہ سے 760سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی جرمنی میں شدید برف باری کے باعث عوام کو  معمولات زندگی کے معاملات پورے کرنے میں کافی پریشانی کا سامنا ہے، شدید برفباری کے باعث میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

میونخ کی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ برفباری کی وجہ سے بسیں، ٹرام اور ٹرینیں معطل کی گئی ہیں،  میونخ کا مرکزی ٹرین اسٹیشن لوگوں کے لئے بند کردیا گیا   جبکہ بڑے روٹ پر جانے والی ٹرینیں اگلے روز تک مکمل طور پر بند رہیں گی۔

علاوہ ازیں حکام نے شہریوں کو بلاضرورت سفر کرنے سے روکتے ہوئے انہیں اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے