English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس کاجنگ بندی کے بغیرمزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات سے انکار

القمر

غزہ:حماس نے جنگ بندی کے بغیر مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات سے انکار کر دیا۔

حماس کے سینئر عہدے دار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بغیر صرف یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات نہیں ہو سکتے، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کو لازمی طور پر جنگ بندی سے مشروط کیا جانا چاہئیے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسامہ حمدان نے بیروت میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر مذاکرات کی بحالی جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کے ایجنڈے کے ساتھ ہی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کے معاملے کو زیر بحث لائے بغیر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی اسرائیلی ضد کی وجہ سے ختم ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے