ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مالی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوئی بحران نہیں، مرتضی سولنگی

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مالی ضرورت پوری کرنے کے لئے کوئی بحران نہیں، ای سی پی کو جو بھی بجٹ کی رقم درکار ہوگی، اس کی ضرورت کے مطابق جاری کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کی بجٹ ضروریات پوری کرنے کے لئے 42 ارب روپے کی منظوری دی تھی، 10 ارب روپے کی رقم پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے منظور شدہ بجٹ کی رقم میں سے 17.4 ارب روپے جاری کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی پی کو جو بھی بجٹ کی رقم درکار ہوگی، اس کی ضرورت کے مطابق جاری کی جائے گی، ہم آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں