English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ سیریز میں کینگروز کا اچھا مقابلہ کریں گے، سرفراز احمد

القمر

کینبر:وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد  نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں سخت چیلنج کیلیے تیار ہیں اور سیریز کی تیاری کے لیے 4روزہ میچ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پریکٹس میچ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، آسٹریلیا ایک ٹاپ ٹیم ہے، کنڈیشنز بھی مشکل ہیں مگر ٹیسٹ سیریز میں کینگروز کا اچھا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، عبداللہ شفیق، سعود شکیل اور سلمان علی آغا سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ بولنگ میں شاہین شاہ اور حسن علی شاندار کارکردگی دکھانے کے اہل ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ  میر حمزہ، خرم شہزاد اور فہیم اشرف بھی ڈومیسٹک میں پرفارم کرتے ہوئے آئے ہیں، ہمارا ٹیم گول یہی ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے اور سیریز جیتنا ہے، مجھے اور رضوان کو منیجمنٹ جو رول بھی دے گی اس پر پورا اتریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے