English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹی فکیشن جاری

القمر

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید  3 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹی فکیشن میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔

خیال رہے کہ نیپرا کی جانب سے جاری  کردہ  نوٹی فکیشن کی منظوری وفاقی حکومت دے گی، جس کے بعد بجلی کے بلوں میں فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے