ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورسک روڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

 پشاور: پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی۔ 

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 

ایف آئی آر متن کے مطابق ورسک روڈ پر پولیس کی گاڑی گزری تو نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تخریب کاروں نے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے دھماکا کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکا ہوا ، جس میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں