ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے

 ڈھاکہ: نیوزی لینڈ کے خلاف میرپور ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر مشفق الرحیم عجیب انداز میں آئوٹ ہونے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے۔

کیویز کے خلاف کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے 41ویں اوور میں بال کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، جس پر امپائرز نے انہیں آئوٹ قرار دیا،نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے مشفق الرحیم کے خلاف آئوٹ کی اپیل کی تو فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیج دیا۔

ٹی وی پر ری پلے دیکھنے کے بعد امپائرز نے جان بوجھ کر گیند ہاتھ سے روکنے پر بلے باز کو آئوٹ قرار دیا۔2017میں آئی سی سی قوانین کے تحت کوئی بھی کھلاڑی گیند کو ہاتھ کے ذریعے وکٹ میں جانے سے نہیں روک سکتا ہے، اگر بلے باز جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے تو اسے آئوٹ قرار دیا جائے گا، مشفق الرحیم نے 83گیندوں پر 35رنز اسکور کیے تھے۔

واضح رہے کہ سال 2017میں آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کے بعد فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے پر آئوٹ ہونے والے مشفق الرحیم پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں،قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے سری لنکن بیٹر انجیلو میتھیوز کی پہلی بار ٹائم آئوٹ پر وکٹ حاصل کی تھی۔ جس پر تنازع ہوا تھا تاہم میتھیوز کو امپائرز نے آئوٹ قرار دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں